جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان بیک ڈور رابطے، عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ

8  ‬‮نومبر‬‮  2024

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کر لیا، جے یو آئی ملاقات کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی۔

ذرائع کے مطابق جمیعت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک مرتبہ پھر بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں، رابطے میں جے یو آئی نے عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔

جے یو آئی کے رہنما بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے، جے یو آئی کے رہنما عمران خان سے رابطے کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔

عدالت سے اجازت ملنے کے بعد ہی جے یو آئی رہنما بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے کامران مرتضی سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان خود عمران خان سے ملاقات نہیں کریں گے، ملاقات میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے حوالے سے حکمت عملی پر غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت سے ناراض ہیں، پی ٹی آئی موجودہ قیادت سے ناراضگی اور عدم اعتماد کی وجہ سے جے یو آئی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved