پختونخوا میں سرکاری عمارتوں، اسپتالوں اور کالجز کو سولرائز کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع

9  ‬‮نومبر‬‮  2024

خیبر پختونخوا میں 55 ارب روپے کی لاگت کے سولرائزیشن فلیگ شپ منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق 55 ارب روپے مالیت کے دو الگ الگ سولرائزیشن منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔

منصوبے کے تحت تمام سرکاری عمارتوں کو سولرائز کیا جائےگا، اسپتالوں، یونیورسٹیوں، کالجوں، تھانوں، جیل خانہ جات، ٹیوب ویلز اور سرکاری دفاتر کو سولرائز کیا جائے گا۔

سرکاری عمارتوں کے سولرائزیشن منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 20 ارب روپے ہے تاہم ابتدائی طور پر13 ہزار سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا تخمینہ 15 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

صوبائی حکومت نے مستحق افراد کو سولر سسٹم کی فراہمی کا تخمینہ 35 ارب روپے لگایا گیا ہے، ایک لاکھ بندوبستی اضلاع، 30 ہزار ضم اضلاع کے گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت ایک لاکھ 30 ہزار گھروں کو سولر یونٹس فراہم کیے جائیں گے، 65 ہزار گھرانوں کو مفت جبکہ 65 ہزار گھرانوں کو 50 فیصد رعایت پر سولر سسٹم دیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے پُرعزم ہیں، سولر منصوبے میں زیادہ لوڈ شیڈنگ والے علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved