کوئٹہ دھماکے کے بعد ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنز پر ریڈالرٹ

9  ‬‮نومبر‬‮  2024

آئی جی ریلوے پولیس رائو سردار علی خان نے میڈیا کو بتایا کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنوں اور تنصیبات پر سیکورٹی ریڈالرٹ کردی گئی ہے۔

ریلوے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔تمام بڑے اور اہم ریلوے اسٹیشنوں پر ریلوے پولیس کا بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ تعینات کیا گیا ہے۔بی ڈی ایس تمام مسافروں ٹرینوں کی روانگی سے قبل سرچنگ کرے گا۔

ریلوے اسٹیشنوں پر آنے والے مسافروں اور ان کے سامان کی بھی تلاشی لی جائے گی۔ تمام اسٹیشنوں پر واک تھروگیٹس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ریلوے پولیس کو کہا گیا ہے کہ تمام اسٹیشنوں پر غیر متعلقہ گھومنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشنوں کے داخلی وخارجی راستوں پر ریلوے پولیس کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ آنےوالے تمام گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دوران سفر مسافروں ٹرینوں کی سیکورٹی کو مذید بہتر بنایا جارہا ہے۔ریلوے پولیس کی لیڈیز اہلکاروں کو بھی ریلوے اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں ۔ٹرینوں اور تنصیبات کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اقدام کررہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ مسافر سیکیورٹی کے حوالے سے ریلوے پولیس سے تعاون کریں اور اطراف نظر رکھیں کسی بھ مشکوک سامان یا فرد کی اطلاع ریلوے پولیس کو دیں ۔انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس کو سیکورٹی کے حوالے سے مزید وسائل فراہم کئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved