خیبرپخونخوا اسمبلی میں سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور

11  ‬‮نومبر‬‮  2024

خیبرپخونخوا اسمبلی نے سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کا اجلاس پینل آف چیئرمین ادریس خٹک کی زیر صدارت ہوا۔ حکومتی رکن عبدالسلام نے سیرت النبی ﷺ بطورمضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔

قرارداد کے مطابق نوجوان نسل کو سیرت طیبہ ﷺ سے روشناس کرانےکیلئے سیرت النبی ﷺکا مضمون نصاب میں شامل کیا جائے۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں بچوں کو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پڑھائی جائے۔

خیبرپخونخوا اسمبلی نے سیرت النبی ﷺ بطورمضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved