پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔
جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 836 پوائنٹس اضافے سے 94191 پر بند ہوا ہے۔
بازار میں 1 ارب 8 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 32 ارب روپے رہی۔
علاوہ ازیں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 101 ارب بڑھ کر 12152 ارب روپے ہے۔