زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو دوسرے دن بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔
اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر بڑھنے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں انفلوز کے اضافے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
ایک موقع پر ڈالر 30پیسے کی کمی سے 278روپے 55پیسے کی سطح پر بھی آگیا تھا لیکن اس دوران درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 11پیسے کی کمی سے 277روپے 74پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 06پیسے کی کمی سے 278روپے 74پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔