آئینی بینچ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

15  ‬‮نومبر‬‮  2024

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست آئینی بینچ میں سماعت کےلیے مقرر کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ  نے آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی، جس پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا۔

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کی منظوری دی تھی۔  وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی بھی منظوری دی گئی تھی، جس کے ذریعے تمام سروسز چیفس کی مدت بڑھا کر 5سال کرنے کی منظوری دے دی۔
بعد ازاں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے بھی سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved