عمران خان کے باہر آنے تک کچھ نہ مانیں، بشریٰ بی بی کی کارکنوں کو ہدایت

26  ‬‮نومبر‬‮  2024

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ عمران خان کے باہر آنے تک کچھ نہ مانیں، دھرنا ڈی چوک پر ہوگا۔

اسلام آباد احتجاج میں شریک مظاہرین  سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ پلان تب تک نہیں تبدیل ہوگا جب تک خان آکر ہمیں کچھ بتا نہ دیں۔ جو بھی دباؤ ہو، جب تک خان باہر عوام میں نہیں آ جاتے، خان نے کہا تھا اگر میں اندر سے کچھ بھی کہوں تم لوگوں نے نہیں ماننا، جب تک خان باہر آکر ہمیں نہ کہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ریڈ زون نہیں جائیں گے، ہم ڈی چوک پر دھرنا دیں گے۔ جب ڈی چوک پر پہنچیں گے تو تب خان کا اگلا لائحہ عمل بتائیں گے۔  انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ آپ پرامن طریقے سے جائیں، انتظامیہ بھی پرامن رہے ہمارے بچوں، بڑوں اور بھائیوں کو کچھ نہ کہیں، امید ہے سب ان کا خیال کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved