عمران خان کی اجازت کے بغیر ڈی چوک سے آگے نہیں بڑھیں گے، علی امین گنڈاپور

26  ‬‮نومبر‬‮  2024

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حکم کے بغیر ڈی چوک سے آگے نہیں بڑھیں گے۔

ڈی چوک کے قریب کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارے لیڈر عمران خان نے ہمیشہ پرامن رہنے اور قانون کی بالادستی کی بات کی ہے لیکن آپ لوگوں کے درمیان ایسے لوگ شامل کیے جائیں گے جو غلط کام کریں گے۔

انہوں نے کارکنوں سے ڈی چوک کے نعرے لگوائے اور کہا کہ ہم ڈی چوک جائیں گے، ڈی چوک کا مطلب ڈی چوک اور اسے آگے جب تک عمران کے احکامات نہیں ہوں گے ہمیں نہیں جائیں گے اور اس پر عمل درآمد کریں گے اور اس کی حفاظت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے حامی، کارکنوں اور عمران خان کے ٹائیگرز کی ایک ہی سوچ ہے، ہم پرامن ہیں، ہمیں پرامن طریقے سے اپنا دھرنا دینے دو، یہ ہمارا ملک ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس ملک کے لیے ہمارے آبا واجداد نے قربانیاں دی ہیں اور اس ملک پر کوئی غلط نظام مسلط نہیں کرسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کارکنوں سے آگے بڑھنے کا وعدہ لیا اور متعدد مرتبہ دہرایا اور آزادی کے نعرے لگائے۔

کارکنوں کو انہوں نے پرامن رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مثال قائم کرنی ہے کہ ہمارے ساتھ جو ظلم اور فسطائیت ہوئی ہے اور ہو رہی ہے لیکن ہم مثال قائم کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved