پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ تشدد بھی ہم پر ہوں اور مقدمات بھی ہم پر ہوں۔
مانسہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پر براہِ راست فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے بطور وزیرِ اعلیٰ انتخاب کے بانئ پی ٹی آئی کے فیصلے پر فخر ہے۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ کھانے کی فراہمی، ورکرز کے میڈیکل اور ٹرانسپورٹ کے لیے علی امین مسلسل کام کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد سے اپنے صوبے آ رہے تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، بشریٰ بی بی پر ڈی چوک اور دیگر جگہوں پر بھی حملے کئے گئے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہید ہونے والے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
دوسری جانب وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔