متحدہ عرب امارات نے روزگار کیلئے آنے والے پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط عائدکردی

27  ‬‮نومبر‬‮  2024

روزگار کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانیوں کے لیے نئی ویزا شرط عائد کردی گئی ہے۔

یو اے ای کے بیورو آف امیگریشن کے مطابق امارات میں نوکری کا ویزا لینے والوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ درکار  ہوگا۔

پاکستان اوورسیز  ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانیوں کو  پولیس کا کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہوگا۔

پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ  شکایات کے ازالے کے لیے اماراتی حکومت کا اقدام خوش آئند ہے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات مختلف شکایات پر پاکستان کے 30 شہروں سے وزٹ ویزے کی پابندی لگا چکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved