وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صحافی مطیع اللہ کیخلاف درج کی گئی ایف آئی آر جھوٹی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں رانا ثنا کا کہنا تھا کہ مطیع اللہ جان کے خلاف ایف آئی آر ایک من گھڑت سٹوری ہے، ایسی سٹوری میرے خلاف بھی بنائی گئی تھی۔
رانا ثنا کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد کو اس ایف آئی آر کا جواب دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میرٹ پر اس کا فیصلہ ہونا چاہیے اور میرٹ یہی بنتا ہے کہ جنہوں نے یہ فرضی سٹوری بنائی ہے انہیں سزا ملنی چاہیے اور جس کیخلاف بنائی ہے اسے آزادی ملنی چاہیے۔