حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

30  ‬‮نومبر‬‮  2024

ملک میں آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کردیا گیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت  252 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29  پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد  258 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے فی لیٹر  اور  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 48 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164روپے 98 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 151 روپے 73 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved