قومی اسمبلی میں مربوط ’ڈیجیٹل آئی ڈی‘ کا بل پیش کردیا گیا

16  دسمبر‬‮  2024

قومی اسمبلی میں شہریوں کے لیے ڈیجیٹل شناخت کے قیام کے لیے مربوط ’ڈیجیٹل آئی ڈی‘ کے نام سے بل پیش کردیا گیا، بل کا مقصد سماجی، معاشی اور گورننس ڈیٹا کو مرکزی بنانا ہے۔

بل وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 کی جانب سے پیش کیا گیا۔

اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق یہ قانون سازی ’پاکستان کو ایک ڈیجیٹل قوم میں تبدیل کرنے میں مدد دے گی جس سے ڈیجیٹل سوسائٹی، ڈیجیٹل معیشت اور ڈیجیٹل گورننس کو ممکن بنایا جا سکے گا‘۔

وفاقی کابینہ نے معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے اور ای گورننس کو فروغ دینے کے لیے جون میں بل کی منظوری دی تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ڈی چوک واقعے کے حوالے سے یہ جھوٹ بول رہی ہے، راہ فرار سے بچنے کے لیے بار بار مختلف تعداد بتائی جارہی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے بارے میں اپوزیشن کو بات کرنے سے پہلے اپنے دور کی کارکردگی دیکھنی چاہیے، قومی کو پی آئی اے کی یورپ کی فلائٹس بحال پر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرم میں جب لاشیں پڑی تھیں تب یہ اسلام آباد پر لشکر کشی کر رہے تھے، اس وقت اگر انہوں نے اس مسئلے پر توجہ دی ہوتی تو آج یہاں پر لاشوں پر بات کرنے کی نوبت نہ آتی،

عطاتارڑ نے کہا کہ ڈی چوک واقعے کے حوالے سے یہ جھوٹ بول رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف لاشوں کی صحیح تعداد بتائے، یہ جھوٹ تب بولا جاتا ہے جب صحیح تعداد کا معلوم نہ ہوں، پارٹی کے مختلف رہنما مختلف نمبرز دے رہے ہیں، اگر یہ واقعہ اصل ہوتا تو یہ ایک نمبر پر بات کرتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ جھوٹ پر مبنی بیانیہ تھا، راہ فرار سے بچنے کے لیے بار بار مختلف تعداد بتائی جارہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved