کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جب میں پہلی بار انڈر 15 میں منتخب ہوا تو کزن سے جوتے مانگے تو اس نے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حال ہی میں انضمام الحق کو دیے گئے انٹرویو میں کیرئیر کے آغاز میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتایا ہے۔انٹرویو میں ایک واقعے کا ذکر کیا کہ جب میں پہلی بار انڈر 15 میں منتخب ہوا تو مجھے جوتوں کی ضرورت تھی۔
کپتان نے کہا کہ میں نے اپنے کزن سے کہا کہ اگر اس کے پاس جوگرز ہیں تو مجھے دے دیں جس پر اس نے انکار کردیا اور کہا کہ میرے پاس نہیں ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ اس وقت میں کافی مایوس ہوا اور احساس ہوا کہ مجھے یہ نہیں کہنا چاہیے تھا، مجھے جوتے نہیں مانگنے چاہیے تھے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ اس واقعے نے سکھایا کہ آپ اس قابل بنو اور ہر چیز خود لو، میں نے خود سے تہیہ کیا کہ اب جو چیز لینی ہے وہ خود ہی لینی ہے اور کما کے حاصل کرنی ہے۔
انڈر 15 میں منتخب ہوا تو کزن سے جوتے مانگے تو اس نے انکار کر دیا، بابر اعظم کا انٹرویو میں انکشاف
9
جنوری 2022