بلوچستان میں انسداد پولیو مہم تیسری بار مؤخر کردی گئی

17  دسمبر‬‮  2024

بلوچستان میں انسداد پولیو مہم ایک بار  پھر مؤخر کردی گئی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بلوچستان میں انسداد پولیو مہم اب 30دسمبر سے شروع ہوگی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان میں انسداد پولیو مہم تیسری بار مؤخر کی گئی ہے۔

بلوچستان میں پولیو مہم  پہلے 16دسمبر سے ہونا تھی، پھر17 اور  پھرکل 18 دسمبر سے شروع ہونا تھی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہےکہ انسداد پولیو مہم اندرون بلوچستان ضلعی سطح پر تیاریوں کی وجہ سے مؤخر کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved