بھارت کے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول رواں ہفتے چین کے دارالحکومت بیجنگ جائیں گے جہاں دونوں ممالک سرحدی تنازعات سمیت دیگر مسائل پر مذاکرات کریں گے۔
بھارتی جریدے دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رواں ہفتے بدھ کو بیجنگ میں ہوں گے، جو کہ پانچ سال میں پہلی بار اعلیٰ سطحی مذاکرات کا آغآز ہے، یہ سرد تعلقات میں پگھلاؤ کا ممکنہ اشارہ بھی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے چین بھارت سرحدی معاملات کے حوالے سے ملاقات کریں گے، اور یہ مذاکرات کانٹے کے مسائل سے نمٹنے کے لیے 2003 میں بنائے گئے مذاکراتی طریقہ کار کے فریم ورک میں ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس نوعیت کی آخری ملاقات دسمبر 2019 میں ہوئی تھی۔