عمران خان جادو ٹونے سے ملک چلا رہے ہیں، مریم نواز کا بڑا الزام

13  اکتوبر‬‮  2021

آج اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو شخص جادو ٹونے سے حکومتی معاملات چلاتا ہو اور ملکی سلامتی سے جڑی اہم ترین تقرریاں جادو ٹونے سے کرتا ہو، وزیر اعظم کی جگہ یہ اہم ترین تقرریاں جنات کرتے ہوں، ان کی ٹائمنگ وہ طے کرتے ہوں تو ایسے حالات میں دنیا کے سامنے تماشہ بننا کوئی حیرت کی بات نہیں۔پتا نہیں یہ جنات عوام کی فلاح کیلئے استعمال کیوں نہیں ہوتے اور صرف اہم تقرریوں کے وقت ہی کیوں ظاہر ہوتے ہیں، جنتر منتر اور جنات کے ذریعے آٹا، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ سستی کیوں نہیں کی جاتیں؟

انہوں نے کہا کہ  آئین پاکستان  جو اختیارات ایک منتخب وزیر اعظم کو دیتا ہے اس پر کوئی دو رائے نہیں ہیں، لیکن عمران خان آئینی وزیر اعظم نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے نواز شریف کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ملک کا تماشا بن چکا ہے، آپ ایک شخص کو رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ آپ کی حکومت چلاتا ہے، وہ آپ کے مخالفین کو اکھاڑ بچھاڑ دیتا ہے، اب حکومت کو بھی ووٹ کو عزت دو یاد آگیا ہے، آپ کو نواز شریف بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ ایک  آئینی وزیر اعظم تھے۔ عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ آپ کی سیاسی پہچان کیا ہے؟ عمران کی سیاسی پہچان صرف منتخب حکومت کے خلاف سازش کرنا اور 126 دن کا دھرنا دینا ہے۔

مزید کہا کہ آپکی جو پوری سیاسی جدوجہد ہے پچھلے آٹھ دس سال کی وہ جمہوریت کے خلاف سازش سے عبارت ہے، اگر آپکو لگتا ہے کہ آپ بدترین نالائقی نااہلی کرپشن اسکینڈلز کے بعد یہ اپنی فیس سیونگ نظر آرہی ہے کہ آپ سیاسی شہید بن جائیں گے تو نہ یہ ہوگا اور نہ عوام یہ ہونے دے گی نہ ہم یہ ہونے دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کو مزیدتنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آئینی اور منتخب وزیراعظم نہیں ہے وہ آئین کو روند کے آیا ہے اسکو وہ جواب پہلے دینا پڑے گا،مسلم لیگ ن عوام کے ساتھ ملکر یہ جدوجہد کرنا چاہتی ہے آئندہ کوئی شخص عمران خان کی طرح مہرہ بن کے سامنے نہ آئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved