کیا آپ بھی غلطی سے لیموں کا بیج کھالیتے ہیں؟ یہ کس حد تک خطرناک ہے جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

13  جولائی  2021

آج تک آپ پھلوں اور ان کے بیجوں کے فائدے جانتے آئے ہیں لیکن کچھ پھل ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے بیج صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔پھلوں کو کھانے کے بعد ان کے بیج علیحدہ کر لیے جاتے ہیں اور صرف پھل کھا لیا جاتا ہے۔ اگرچہ لیموں کے بیجوں کو محفوظ اور کھانے کے قابل سمجھا جاتا ہے، لیکن یہ صحت کے مسائل کا شکار افراد کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتے ہیں۔اکثر بریانی اور دیگر کھانوں میں لیموں کا استعمال کیا جاتا ہے اور اسی دوران لیموں کے بیج بھی کھانے
میں شامل ہوتے ہیں جن کو چبانے سے منہ کڑوا ہوجاتا ہے۔ تاہم لیموں کے بیج کی کڑواہٹ کے کوئی سائیڈ افیکٹ موجود نہیں ہیں۔نائن جے اے فوڈز ویب سائٹ کے مطابق صحت کے عمومی طبی حالت کے حامل افراد کے لیے لیموں کے بیج کا استعمال بدہضمی کا سبب بن سکتا ہے اور ساتھ ہی قبض اور پیٹ کی خرابی بھی ہوسکتی ہے۔آپ متبادل کے طور پر لیموں کے بیج ثابت کھانے کی بجائے پِسے ہوئے کھا سکتے ہیں، کیونکہ اس سے آپ کا ہاضمہ متاثر نہیں ہوگا۔آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ لیموں کے بیجوں کا استعمال صرف اضافی تقاضوں کی طرف اشارہ کرسکتا ہے۔ اگر آپ اکثر طبی ضرورت کے لیے لیموں کے بیج کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ڈاکٹر کی تجویز اور مشورہ ضرور طلب کر لیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved