ترکی کی طرح پاکستان میں بھی یکساں مقبول ڈرامے کورولس عثمان کی شوٹنگ معطل کر دی گئی، جس کے باعث اس کی حالیہ اقساط نشر نہیں ہو سکیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامے کےشائقین میں اس وقت تشویش کی لہر دوڑ گئی جب 5 جنوری کی قسط معمول کے مطابق نشر نہ ہو سکی، جس کے بعد ڈرامے کی پروڈکش کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا کہ کورونا کے مثبت کیسز کے باعث ڈارمے کی شوٹنگ روک دی گئی ہے، جس کی وجہ سے 12 جنوری کی قسط بھی نشر نہیں ہو سکے گی۔
پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ سیٹ پر موجود افراد میں کورونا کی تشخیص کے بعد شوٹنگ کا عمل معطل کیا گیا ہے، جو چند روز میں بحال ہو جائے گا، اور اگلی قسط 19 جنوری کو نشر کی جائے گی۔
‘Destan’ 18 Ocak Salı ve ‘Kuruluş Osman' 19 Ocak Çarsamba akşamı yeni bölümleriyle atv ekranında olacak. pic.twitter.com/0iTXjjYppO
— Bozdağ Film (@bozdagfilm) January 5, 2022
یاد رہے کہ کورلوس عثمان کی 77 قسطیں نشر ہو چکی ہیں، اور ترکی کے ساتھ اس ڈرامے کو پاکستان میں بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے۔