بھاری بھرکم کاسٹ پر مشتمل ڈرامے سنگ ماہ کی پہلی قسط نشر ہوتے ہی جہاں اس کی تعریف کی گئی ہے، وہیں اس پر پشتون برادری نے سخت تنقید بھی کی ہے۔
سنگ ماہ کی پہلی قسط نشر ہوتے ہی اس میں عاطف اسلم کے کردار ہلمند کی تعریف کی گئی، جس میں لوگوں نے ان کی ڈراما ڈیبیو اداکاری، ڈرامے کی کہانی، مکالموں، کرداروں کی پیش کش اور منظر کشی کو بہت پسند کیا۔
#sangemah so I saw the first episode in cinema and 2 things I can tell you. 1: get ready to be charmed by and then fall in love with Hilmand played by Atif Aslam. 2: Once your enter the enchanting world of Sang-e-Mah, there is no return. @itsaadee #AtifAslam pic.twitter.com/OBJoB4et3u
— Rabia Mughni (@rabiamughni) January 8, 2022
دوسری جانب خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے افراد نے ڈرامے کی کہانی اور اس کے کرداروں کی پیش کش پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈرامے میں پشتونوں کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام عائد کیا۔
Based on gagh (forced marriage), #SangEMah is like watching theater, full of power-packed performances. Loving the start of this journey. So far, “Sang E Mah” is stellar! #PakistaniDramas #NaumanEjaz #AtifAslam #SaniaSaeed #OmairRana #SamiyaMumtaz #HaniaAmir #ZaviyaarNaumanEjaz pic.twitter.com/Vr1uqCAvOr
— SophiaQ (@SophiaAQ) January 10, 2022
سوشل میڈیا پر صارفین نے کہا کہ سنگ ماہ میں جہاں ڈرامے کے مرد کردار کو منظور پشتین جیسی ٹوپی پہنا کر غلط کام کرتے دکھایا گیا ہے، وہیں ثانیہ سعید کو صوابی کی خواتین کے لباس میں پیش کرکے انہیں بھی نامناسب انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
2/2 who plays a quarrelsome woman is dressed in Sawabiwal Chadar. Its very sad that all the dramas in Pak, Pashtuns are always shown paranormally that leaves an impression of terror on the viewer. The state shld ban such dramas in which the identity of Pashtuns is shown horrible. pic.twitter.com/Bj4fttCIhU
— AlamZaib Khan Mahsud (@AlamZaibPK) January 10, 2022
سوشل میڈیا پر پشتون صارفین نے غگ یعنی زبردستی شادی کی رسم دکھانے پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہ پختونخوا کے کونسے علاقے کی ترجمانی کر رہا ہے، ہمارے ہاں تو اس قسم کی کوئی رسم یا رواج نہیں ہے۔
سنگ ماہ میں جو “غگ” کا رواج دیکھایا گیا ہے وہ پختونخوا کے کونسے علاقے کی ترجمانی کر رہی ہے؟ ہمارے ہاں تو اس قسم کا کوئی رسم و رواج نہیں ہے۔ #سنگ_ماہ#sangemah #sangemah #AtifAslam
— Kamran Shah (@_KamranShah) January 10, 2022
بعض سوشل میڈیا صارفین نے سنگ ماہ میں پشتونوں کو غلط انداز میں دکھانے پر اس ناانصافی کو بنگالیوں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کے ساتھ تشبیہ دی۔
Sania Saeed has wear Swabi's traditional shawl "Chail" in #Sangemah,
History of Chail: Yousafzais fought a battle against the Sikhs during 1800s, women rushed & covered bodies of martyrs with white dopatts which stained them with red dots thus commemorating the historic victory. pic.twitter.com/94cb7tOFWk
— Shafeeq Gigyani (@ShafeeqGigyani) January 10, 2022
ایک اور صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پشتونوں کو اس ڈرامے پر احتجاج کرنا چاہیے۔
Pukhtoons should protest!!!!!! #sangemah
— Umar Ali Masood (@UmerAliMasood) January 10, 2022