ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43540 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 1467 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا کے باعث مزید 2 افراد انتقال کر گئے، ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.33 فیصد رہی۔
Statistics 11 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 43,540
Positive Cases: 1467
Positivity %: 3.33%
Deaths :2
Patients on Critical Care: 615— NCOC (@OfficialNcoc) January 11, 2022
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 28974 ہو چکی ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 7 ہزار 174 تک پہنچ چکی ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 266 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 253 ہو گئی ہے۔