سینما سکرین پر ڈرامے دکھانے کا ٹرینڈ چل پڑا، سنگ ماہ کے بعد پری زاد کی آخری قسط بھی سینما میں ریلیز کی جائے گی

11  جنوری‬‮  2022

پاکستان کی سینما انڈسٹری میں ڈرامے بڑی سکرین پر دکھانے کا ٹرینڈ چل پڑا ہے، سنگ ماہ کی پہلی قسط سینما پر دکھائے جانے کے بعد پری زاد کی آخری قسط بھی سینما سکرین پر دکھانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نجی انٹرٹینمنٹ چینل  نے پری زاد کا پوسٹر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ 2021ء کے مقبول ترین ڈرامے کی آخری قسط 22 جنوری کو سینماء میں ریلیز کی جائے گی، نجی ٹی وی کی انتظامیہ کے مطابق ٹی وی پر نشر ہونے سے پہلے یہ قسط سینماؤں میں دکھائی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 7 اور 8 جنوری 2022ء کو سنگ ماہ کی پہلی قسط بھی سینما سکرینوں پر دکھائی گئی تھی، جبکہ اس سے بھی قبل میرے پاس تم ہو اور عہد وفا کی آخری اقساط کو بھی سینما سکرینوں پر دکھایا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved