وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہا جا رہا ہے کہ وزیراعظم نئے تعینات ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے انٹرویوز کریں گے، ان عہدوں پر تعیناتیوں سے قبل ملاقاتیں ایک عمومی روایت ہے۔
یاد رہے کہ بعض میڈیا ہاؤسز کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ڈی جی آئی ایس آئی کے ممکنہ ناموں سے انٹرویوز کریں گے جس کے بعد 2 روز کے اندر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ اس کے ردعمل میں وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک طبقہ جو اس معاملے پر کھیل کھیلنا چاہتا ہے وہ ناکام ہو چکا ہے۔ تقرری سے قبل ملاقاتوں کو متنازعہ بنانا انتہائی نامناسب ہے۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔
نئی DG ISI کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائیگا، ایک مخصوص طبقہ اس معاملے پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا وہ ناکام ہو چکا ہے اب کہا جا رہا ہے وزیر اعظم نئے DGISI کیلئے انٹرویو کریں گے ان عہدوں پر تعیناتی سے قبل ملاقات ایک عمومی روائیت ہے ایسے عمل کو بھی متنازعہ بنانا انتہائ نامناسب ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 14, 2021
یاد رہے کہ کل وفاقی وزیر اطلاعات کا ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے، اور تقرری کے پراسیس پر کام شروع ہو چکا ہے۔
وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے DG ISI کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئ تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 13, 2021