پاکستان نے کورونا ویکسین لگانے میں ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا ہے، جس کے مطابق 10 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگائی جا چکی ہے، جبکہ ساڑھے 7 کروڑ افراد مکمل ویکسی نیٹڈ ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ روز ویکسین لگانے کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، جس کے مطابق ملک میں 10 کروڑ افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک اور 7 کروڑ 50 لاکھ افراد کو مکمل ویکسین کی خوراک لگائی جا چکی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ابھی کام مکمل نہیں ہوا، ہمیں ویکسی نیشن کی یہ رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
Achieved another major milestone in the vaccination campaign yesterday, crossing 100 million people who have recieved atleast one dose. Of these nearly 75 million are fully vaccinated. Work not complete yet. Need to keep the momentum going
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 11, 2022
یاد رہے کہ گذشتہ روز این سی او سی میں منعقدہ تقریب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ اومیکرون ویریئنٹ کا پھیلاؤجاری ہے، عوام جلد از جلد ویکسین لگوائیں، اور پہلے سے ویکسی نیٹڈ اور 30 سال سے زائد کی عمر کے افراد جلد بوسٹر ڈوز بھی لگوائیں۔