وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بتایا ہے کہ سب چیزیں طے ہوگئی ہیں، فوج کے ساتھ آئیڈیل تعلقات ہیں۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد وزیرداخلہ شیخ رشید نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم نے انٹرویو کی کوئی بات نہیں کی، وزیراعظم سیاسی طور پر سوچ رہے تھے، فوج کا اپنا طریقہ کارہے، مزید ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بتایا ہےکہ سارے معاملات باہمی طور پر طے ہو گئے ہیں۔