پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب میوزک اور ڈانس کے بغیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان سپرلیگ میں اس بارروایتی رنگا رنگ تقریب منعقد کرنے کی بجائے افتتاحی تقریب سادگی سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں میوزک اور ڈانس نہیں ہوگا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی صورتحال اور دیگر لاجسٹک مسائل کے باعث پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشنز کے برعکس 27 جنوری 2022ء کوکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے آغاز سے قبل کلچرل سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔
مختصر اور سادہ سی افتتاحی تقریب میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا خطاب کریں گے، جس کے بعد میچز کا آغاز ہوجائے گا۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 7 کا ترانہ 20 یا 21 جنوری 2022ء تک ریلیز کردیا جائے گا، پی سی بی حکام پی ایس ایل 7 کے ترانے اور دیگر امور کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔