شمالی کوریا کا ایک ہفتے میں بیلسٹک میزائل کا دوسرا کامیاب تجربہ

11  جنوری‬‮  2022

شمالی کوریا نے 6 روز کے دوران  بیلسٹک میزائل کا دوسرا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے فوجی حکام کے کا کہنا ہے کہ  شمالی کوریا نے منگل کی صبح  بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا، اور یہ بیلسٹک میزائل زمین سے مشرقی سمندر کی طرف لانچ کیا گیا۔

جاپان کی سیکیورٹی فورسز نے بھی شمالی کوریا کی سمندری حدود سے لانچ بیلسٹک میزائل لانچ کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا نے گذشتہ ہفتے بھی ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جو 700 کلومیٹر کی رینج میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

عسکری اور بالخصوص جوہری صلاحیتوں میں اضافے کی وجہ سے امریکہ اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات معطل کر رکھے ہیں،  اور اسی وجہ سے شمالی کوریا کے جاپان کے ساتھ تعلقات بھی تناؤ کا شکار ہیں، لیکن شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے عالمی تنقید کوخاطر میں نہ لاتے ہوئے ملکی دفاع مزید مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی مشن بشمول فرانس، جاپان، برطانیہ، آئرلینڈ اور البانیہ نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved