ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44120 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2074 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا کے باعث مزید 13 افراد انتقال کر گئے، ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.7 فیصد رہی۔
Statistics 12 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 44,120
Positive Cases: 2074
Positivity %: 4.70%
Deaths :13
Patients on Critical Care: 628— NCOC (@OfficialNcoc) January 12, 2022
آخری مرتبہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.78 فیصد 19 ستمبر 2021ء کو سامنے آئی تھی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 28987 ہو چکی ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 9 ہزار 248 تک پہنچ چکی ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 446 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 699 ہو گئی ہے۔