بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کے درمیان دوستی اور پھر تعلقات کی خبریں تو ایک عرصے سے گردش کر رہی تھیں، لیکن اب یہ افواہیں گرم ہیں کہ بالی وڈ کی اس جوڑی کی راہیں جدا ہو گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 سال کے بعد ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا میں علیحدگی ہو گئی ہے، ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ارجن اور ملائکہ ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی ایک پر فضا مقام پر اکٹھے چھٹیاں گزار رہے تھے، لیکن اب وہ ساتھ نہیں رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا نے گھر سے نکلنا بند کر دیا ہے، جس کی وجہ مبینہ طور پر یہی بریک اپ بتایا جا رہا ہے۔
ارجن کپور بھی چند روز قبل وہ اپنی بہن ریحاکپور کے گھر ڈنر پر گئے تھے، جن کا گھر ملائکہ اروڑا کے گھر کے بالکل قریب ہے، لیکن اس کے باوجود وہ ملائکہ اروڑا سے ملنے نہیں گئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ڈنر سمیت دیگر پارٹیوں میں ارجن اور ملائکہ دونوں ساتھ ہی ہوتے تھے، لیکن اب دونوں ایک دوسرے کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ملائکہ اروڑا نے 1998ء میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 2002ء میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی، 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی 2017ء میں طلاق ہو گئی تھی، جس کی وجہ بھی ملائکہ اور ارجن کے تعلقات بتائی جاتی تھی، لیکن یہ دونوں اس کو چھپاتے رہے، اور 2019ء میں انہوں نے اپنے تعلقات کی تصدیق کر دی تھی۔ میڈیا پر ارجن اور ملائکہ کی عمر میں فرق کے باعث انہیں کئی بار تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔