کیا واقعی چین نے مصنوعی سورج تیار کر لیا ہے، سوشل میڈیا پر تجربے کی وائرل ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا

12  جنوری‬‮  2022

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ چین نے مصنوعی سورج کی لانچنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کا ایک ہجوم ساحل پر کھڑے ہو کر زمین سے اٹھنے والے سورج نما آگ کے ایک گولے کی ویڈیو ریکارڈ کر رہے ہیں، جو سورج ہی کی طرح معلوم ہوتا ہے، اور وہ آسمان کی جانب بڑھنا شروع کر دیتا ہے۔

اس ویڈیو کو لیکر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کئے کہ یہ چین نے مصنوعی سورج کا تجربہ کیا ہے، یہاں تک کہ ایک صارف نے اس کی تپش کی شدت کا حوالہ بھی پیش کر دیا۔اس ویڈیو کو اب تک 60 لاکھ سے زائد افراد دیکھ کر اس کی حقیقت کے متعلق  سوچ میں گم ہیں، کہ اگر یہ سورج نہیں ہے تو پھر کیا ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے فیکٹ چیک ڈیپارٹمنٹ نے یہ گتھی سلجھا دی ہے، روئٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مصنوعی سورج کا تجربہ نہیں بلکہ چین کے شہر وین چانگ میں سپیس کرافٹ لانچ سائٹ پر راکٹ لانچنگ کی ویڈیو ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جانے والا مقام وین چانگ اسپیس کرافٹ لانچ سائٹ کے قریب ساحلی شہر لانگلو سے ملتا جلتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved