حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع، حریم شاہ کی ریاستی اداروں کو کھلی دھمکیاں

12  جنوری‬‮  2022

ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دو روز قبل حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں ان کے ہاتھ میں غیر ملکی کرنسی ہوتی ہے، اور وہ کہہ رہی ہوتی ہے کہ میں یہ بھاری رقم پاکستان سے لندن لیکر آئی ہوں، مجھے کسی نے بھی نہیں روکا،اور نہ کوئی مجھے کچھ  کہہ سکتا ہے، حریم شاہ نے کہا کہ آپ لوگ خیال کیجئے گا ،آپ پکڑے جائیں گے، کیونکہ پاکستان کا قانون صرف غریب کیلئے ہے۔ حریم شاہ نے ویڈیو میں مزید کہا کہ یہ حکومت صرف باتیں کر سکتی ہے، پاکستانی پیسے اور پاسپورٹ کی یہاں کوئی اہمیت نہیں ہے۔

حریم شاہ کی ویڈیو کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے حریم شاہ کے خلاف منی لاڈڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس میں این سی اے سے  حریم شاہ کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک فنڈز کی منتقلی منی لانڈرنگ میں آتی ہے، تحقیقات کے بعد کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ایف آئی اے کے نوٹس کے بعد حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved