آسام میں مسلمان میت کی بے حرمتی، دنیا میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم زور پکڑنے لگی

15  اکتوبر‬‮  2021

کویت کی پارلیمنٹ کے ایک رکن شعیب المعظری نےبھارتی فورسز کی مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی اور اپنے ایک بیان میں بھارتی اشیاء کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

آسام میں تجاوزات کے خلاف نام نہاد آپریشن کے دوران مسلمانوں پر تشدد کے بعد ان کی لاش کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف مشرق وسطیٰ میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جارہی ہے، مہم کے دوران عمان کے مفتی اعظم شیخ الخیلی نے لوگوں کو بھارتی مصنوعات نہ خریدنے کی تلقین کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے بھی مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

عرب ریاستوں کے علاوہ دیگر مسلم ممالک میں بھی بائیکاٹ انڈیا کی مہم زور پکڑ رہی ہیں اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل آسام میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران  بھارتی پولیس کی فائرنگ سے 2 مسلمان شہید اور درجنوں  زخمی ہو ئے تھے  اورواقعے کی کوریج کرنے والے فوٹو گرافر نے لاش کی بے حرمتی کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved