پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکارہ میرا نے اپنی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کر لیا ہے۔
اداکارہ میرا کے وکیل نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ایک درخواست دی ہے جس میں اداکارہ میرا کی نازیبا ویڈیو شیئر کرنے والے کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
میرا کے وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ میرا کی شیئر کی گئی ویڈیوجعلی ہے، اسے انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے والے ذمہ داراوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔