جوہی چاولہ کو بچپن میں کس اداکار نے شادی کی پیشکش کی تھی؟

13  جنوری‬‮  2022

بالی وڈ اداکارہ نے حال ہی میں ایک بالی وڈ اداکار کے بارے میں بتایا ہے کہ انہوں نے انہیں بچپن میں شادی کی پیشکش کی تھی۔

جوہی چاولہ نے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان کو سالگرہ کی مبارکبا دیتے ہوئے انسٹا گرام پرایک پوسٹ شیئرکر کے ایک پرانا واقعہ بھی صارفین کو بتایا۔ جوہی چاولہ نے عمران خان کی بچپن کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ جب آپ صرف 6 سال کے تھے، جب آپ نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی، آپ کو اس وقت بھی ہیرے کی خوب پہچان تھی۔

جوہی چاولہ کی پوسٹ پر ان کے مداح ردعمل میں یہی کہہ رہے ہیں کہ عمران خان عامر خان کے ساتھ کسی فلم کی شوٹنگ میں آئے ہوں گے، اور یقیناً یہ تصویر بھی تبھی کی ہو گی، اور انہی دنوں عمران خان نے ایسی بات کی ہو گی۔

یاد رہے کہ عامر خان کے بھانجے عمران خان متعدد فلموں میں کام کرنے کے بعد بالی وڈ سے غیر اعلانیہ کنارہ کشی کر چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved