ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اور غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48449 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3567 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا کے باعث مزید 7 افراد انتقال کر گئے، ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد رہی۔
Statistics 14 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 48,449
Positive Cases: 3567
Positivity %: 7.36%
Deaths :7
Patients on Critical Care: 675— NCOC (@OfficialNcoc) January 14, 2022
اس سے قبل 16 اگست 2021ء کو ملک میں کورونا کے 3221 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ اس روز پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.26 ریکارڈ کی گئی تھی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 28999 ہو چکی ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 15 ہزار 834 تک پہنچ چکی ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 362 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار 407 ہو گئی ہے۔