ملک بھر میں کورونا کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4286 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 4 افراد انتقال کر گئے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 522 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد ہو گئی ہے۔
Statistics 15 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 52,522
Positive Cases: 4286
Positivity %: 8.16%
Deaths :4
Patients on Critical Care: 709— NCOC (@OfficialNcoc) January 15, 2022
واضح رہے کہ این سی او سی نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد 18سال مقرر کردی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں جبکہ اس سے قبل 30 سال عمر کے افراد بوسٹر ڈوز کے اہل تھے۔این سی او سی کے مطابق مکمل ویکسینیٹڈ افراد 6 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔