کوہلی دنیا کے بہترین بلے باز ہیں، میری اور ویرات کوہلی کی جو بھی بات ہوئی وہ ذاتی تھی، محمد رضوان

15  جنوری‬‮  2022

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز  محمد رضوان نے ہندوستانی کھلاڑی ویرات کوہلی کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نےانٹرویو بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں،  کرکٹ ہم سب کے لیے ایک فیملی کی طرح ہے اور کوہلی کا ہر اسٹیپ ان کی ٹیم کے لیے بہتر تھا ۔رضوان نے دوران گفتگو کوہلی اور ان کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتانے سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ میری اور ویرات کی جو بھی بات ہوئی وہ ذاتی تھی جسے میں نے اپنے بھائی تک کو نہیں بتایا، وہ میرے اور ویرات کے درمیان کی گفتگو تھی۔

رضوان نے  کہا جب لوگ آپ سے اچھی اوربڑی توقعات کرتے ہیں تو خوشی محسوس ہوتی ہے لیکن جب پرفارمنس اچھی نہ ہوتو بھی میں اپنی سوچ کو مثبت رکھتا ہوں اور اپنے کام پرتوجہ مرکوز رکھنے کی کوشش کرتاہوں، خوداعتمادی ضروری ہے، اس سے فارم بحال کرنے میں مدد ملتی ہے۔ میں بنیادی باتوں پرغوروخوض کرتے ہوئے اپنے پریکٹس سیشن کو دیکھتاہوں اوراپنی غلطیوں کی نشاندہی کرکے قابو پاتاہوں، اگر مجھے اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی ضرورت ہو تو میں ایڈجسٹمنٹ کرتا ہوں کیونکہ جب آپ نیٹ میں ٹریننگ اور بیٹنگ کرتے ہیں تو آپ اپنے آپ کو اعتماد میں لینے کی کوشش کرتے ہیں اسی سے ہمیشہ میچ کے دوران اعتماد بحال کرنے میں بڑی مدد ملتی ہے۔

روہت شرما، ویرات کوہلی اور دنیا کے دیگر بڑے کھلاڑیوں سے موازنہ کیے جانے پر رضوان کا کہنا تھا میں نے کبھی نہیں چاہا کہ میرا موازنہ ان کھلاڑیوں کے ساتھ کیا جائے اور میں خود کو اتنا قابل نہیں سمجھتا بس کو شش ہوتی ہے جو مجھ میں ہے اسے ڈیلیور کروں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ میں وکٹ کیپر بیٹسمین ہوں، میں اگر دو گھنٹے وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کرتا ہوں تو 3 گھنٹے بیٹنگ کو دیتا ہوں  جب کہ وہ بیٹسمین جن سے میرا موازنہ کیا جاتاہے وہ 5 گھنٹے بیٹنگ کو دیتے ہیں، میں کسی کو فولو نہیں کرتا لیکن اچھے کھلاڑیوں کی چیزیں پک کرتا ہو۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved