ایران کےساتھ مذکرات کیلئے سنجیدہ ہیں، سعودی وزیر خارجہ

15  اکتوبر‬‮  2021

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے ساتھ جاری حالیہ بات چیت کو سنجیدہ اور دوستانہ قرار دیا ہے۔

وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے فنانشل ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اب تک ہونے والی بات چیت خوشگوار رہی ہے اوراس کی نوعیت بڑی حد تک ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم بات چیت کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں، یہ ہمارے لئے کوئی بڑی تبدیلی نہیں کیوں کہ ہم ہمیشہ سے یہ کہتے رہے ہیں کہ ہم خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کیلئے راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں ایران نے سعودی ولی عہد کے بیان کا خیرمقدم کیا۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے بھی سعودی وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ مذاکرات درست سمت میں آگے جانے کا بیان دیا تھا جبکہ میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کیلئے عالمی طاقتوں کی حمایت کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved