بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے بھی دستبردار ہوگئے۔
ویرات کوہلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے کپتانی کی، ہرچیزکے اختتام کا وقت آتا ہے، میری کپتانی کے اختتام کا وقت بھی آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روہت شرما ٹیسٹ کرکٹ کے لیے بہتر کپتان ثابت ہوسکتے ہیں۔ویرات کوہلی نے اپنے ٹویٹر پر سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی، روی شاستر سمیت دیگر کا بھی شکریہ ادا کیا۔
— Virat Kohli (@imVkohli) January 15, 2022
دوسری طرف بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کے ٹیسٹ قیادت سے استعفی کے اعلان پر کہا ہے کہ ویرات کوہلی کو ان کی قابل تعریف قائدانہ خصوصیات کے لیے مبارکباد دیتے ہیں، انہوں نے 68 میچوں میں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 40 میچز میں جیت حاصل کی اور سب سے کامیاب کپتان رہے ہیں۔
BCCI congratulates #TeamIndia captain @imVkohli for his admirable leadership qualities that took the Test team to unprecedented heights. He led India in 68 matches and has been the most successful captain with 40 wins. https://t.co/oRV3sgPQ2G
— BCCI (@BCCI) January 15, 2022
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کیخلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران بھارتی ٹیم کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تین میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم نے 2-1 سے فتح حاصل کی تھی۔