ملک بھر میں کرونا کیسز کی مثبت شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے اور صورت حال خطرناک ہونے لگی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 27 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 20 ہزار 120 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 9 افراد جاں بحق ہوئے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 236 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق کروناکے752مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں۔
Statistics 16 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 51,236
Positive Cases: 4027
Positivity %: 7.8%
Deaths :9
Patients on Critical Care: 752— NCOC (@OfficialNcoc) January 16, 2022
دوسری جانب اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں این سی او سی نے17جنوری سے فضائی سفر کےدوران کھانا دینے پرپابندی عائد کردی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی کھانا دینے پر پابندی عائد لگادی ہے۔این سی اوسی نے ہدایت کی کہ سول ایوی ایشن فضائی سفر کے دوران اور ایئرپورٹ پر ایس او پیز پر عمل کرائے۔این سی اوسی نے صوبوں خاص کر حکومت سندھ کیساتھ وبا کےپھیلاؤ پر ملکر کام کرنے کا عزم کا اعادہ کیا اور صوبوں کو آکسیجن اسٹاک سے متعلق سروے کرانے کی ہدایت کی۔