بھارت میں پابندیاں عائد، امیتابھ بچن کام نہ ہونے کے باعث پریشان

16  جنوری‬‮  2022

بھارت میں مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر پابندیاں نافذ کردی گئیں، بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن بھی کام نہ ہونے کے باعث پریشان ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کیسز بڑھنے پر بھارت کے کچھ علاقوں میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا جہاں پر بازار، سنیما، مالز اور ریسٹورنٹس پر 50 فیصد افراد کو اجازت دی گئی۔جس کے باعث بہت سے شہروں میں کورونا پابندیوں کی وجہ سے لوگوں کا کام بھی متاثر ہورہا ہے۔

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن بھی اس صورتحال سے پریشان آگئے ہیں اور انہوں نے اپنی پریشانی سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کی داڑھی بڑھی ہوئی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا سب کچھ بند ہے، کام رک گیا ہے بس داڑھی بڑھ رہی ہے۔

بگ بی کی اس پوسٹ کو محض چند گھنٹوں میں 5 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن ان دنوں کام نہ ہونے کے باعث ممبئی میں اپنے گھر میں آرام کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved