دنیا میں بھوک و افلاس کی صورتحال کے حوالے سے گلوبل ہنگر انڈیکس 2021ء کی رپورٹ شائع ہوئی ہے جس کے مطابق بھارت نے بنگلہ دیش ،پاکستان اور نیپال کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں بھوک اور غذائی قلت کے اعدادوشمار کی شرح بڑھتے بڑھتے یہاں تک جاپہنچی چکی ہےکہ بھارت کا درجہ پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی نیچے چلا گیا ہے، اس درجہ بندی میں 116ممالک میں بھارت کا 101واں نمبر ہے۔
دنیا میں چین، برازیل اور کویت کے اندر بھوک و افلاس سب سے کم ہے اور ان تینوں ممالک کا درجہ پانچ سے نیچے ہے۔ رپورٹ میں انڈیا کے درجے کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔
اس رپورٹ میں پاکستان 92بنگلہ دیش 76 نیپال 76میانمار71 نمبر پر ہیں انڈیا کے مقابلے میں ان ممالک میں بھوک و افلاس کے حوالے سے سہولیات بھارت سےبہتر ہیں۔