چین نے خلاء میں 2022ء کی پہلی جدید ترین سیٹلائیٹ لانچ کر دی ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے شمالی صوبے شانسی میں واقع تائیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک نئی سیٹلائٹ لانچ کردی ہے، شیان ۔13 نامی سیٹلائٹ کو لانگ مارچ۔2 ڈی راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا اور منصوبہ بند مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل کر دیا ہے۔ نئی سیٹلائٹ جدید ترین آلات سے لیس ہے، اور یہ سیریز کے کیریئر راکٹوں کا 406 واں مشن تھا۔
چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چائنہ اکیڈمی آف سپیس ٹیکنالوجی نے رواں برس چھوٹے بڑے 40 سے زائد انجن خلاء میں بھیجنے یا تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔