بھارت مذہب کی بنیاد پر تقسیم پیدا نہ کرے، شیخ حسینہ

16  اکتوبر‬‮  2021

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی منافرت کے واقعات کا پڑوسی ممالک پر اثر ہوتا ہے جس کے ردعمل میں بنگلہ دیش میں رہنے والے ہندوؤں کو بھی حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، بھارتی حکومت ان حقائق سے آگاہ رہے۔

انہوں نے بھارت پر واضح کیا کہ نئی دہلی شرپسندوں کے ساتھ سختی سے نمٹے لیکن بھارت میں ایسا کچھ نہیں ہونا چاہیے جو ہمارے ملک کے حالات کو متاثر کرے اور جس کی وجہ سے بنگلہ دیش میں مقیم ہندوؤں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

بھارت میں حکومتی سرپرستی میں ہونے والی مذہبی تقسیم پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت یقینی بنائے کہ مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم نہ کیا جائے۔

مزید ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں رہنے والے ہندو خود کو اقلیت نہ سمجھیں، وہ اپنی مذہبی رسومات کا آزادی سے اہتمام کریں، کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ جو جس مٹی سے پیدا ہوا ہے، جہاں اس نے پرورش پائی ہے اس نے وہیں رہنا ہے، جس کی اسے مکمل آزادی ہونی چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved