بھارتی سابق کپتان کپیل دیو نے ویراٹ کوہلی کو کامیابی کیلئے ایک مفید مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان کپیل دیو نے ویراٹ کوہلی کو مشورہ دیاکہ وہ اپنی انا چھوڑ کر نئے لیڈر کی زیرقیادت کھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ کوہلی کی کپتانی دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے وہ بہت زیادہ پریشر میں ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے ویرات کوہلی کے ٹیسٹ کپتانی سے دستبرداری کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔کپیل دیو نے کہا کہ کوہلی ابھی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں،انھیں بے تحاشا دباؤ کا سامنا ہوگا، انھوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ سنیل گاوسکر نے میری زیرقیادت کرکٹ کھیلی اور پھر میں بھی کرشنم اچاری سری کانت اور اظہر الدین کی کپتانی میں ملک کی خدمت کرتے رہا،میری کوئی انا نہیں تھی۔سابق کپتان نے مشورہ دیا کہ کوہلی کوبھی اپنی انا چھوڑ کر نوجوان کرکٹر کی زیرقیادت کھیلنا چاہیے۔
یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے ہفتے کے روز جنوبی افریقہ ٹیم سے شکست کے بعد کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کرکے شائقین کرکٹ کو چونکا دیا تھا۔