کورونا ویکسین لگنے کے بعد انسانی جسم میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں نے ماہرین کو حیرت میں مبتلاء کر دیا ہے۔
کورونا ویکسین کے منفی اثرات پر بحث اب پرانی بات ہو گئی ہے، کیونکہ بھارت میں کورونا ویکسین لگنے کے بعد معذور شخص کی صحت یابی نے ماہرین کو مزید ریسرچ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے گاؤں بوکارو پتروارکے رہائشی 44 سالہ دلار چند 4 سال قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد وہ بولنے اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہو گئے، تاہم دلار چند کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 4 جنوری 2022ء کو دلار چند کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی، جس کے بعد انہوں نے حیران کن طور پر بولنا اور چلنا شروع کر دیا ہے۔
دلار چند کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے کے اگلے روز انہوں نے خود کہا کہ میرے پاؤں صحیح طرح سے زمین پر نہیں لگ رہے، تو ہم ان کی آواز سن کر حیرت میں مبتلا ہو گئے، اور انہیں خوشی کے مارے ڈاکٹر کے پاس لے گئے، دلار چند کے ڈاکٹرالبیل کرکٹا کا کہنا ہے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لینے کے بعد اگلے روز ہی ان کے جسم میں غیر معمولی تبدیلیاں محسوس ہونا شروع ہو گئی تھیں۔
Days after receiving the vaccine, Dularchand claimed that he could stand on his feet and regained his lost voice. #CovidVaccination (By @satyajeetAT)https://t.co/jxVOi1UjZy
— IndiaToday (@IndiaToday) January 15, 2022
بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی ڈاکٹرز نے دُلار چند کی معجزانہ صحت یابی کا جائزہ لینے کیلئےتین رکنی میڈیکل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
Jharkhand | Dularchand from Salgadih village in Bokaro who was bedridden for about 4 years due to paralysis claims to have recovered after taking a Covishield dose. “Glad to have taken this vaccine. Ther is movement in my legs since taking the vaccine on January 4,” he claims pic.twitter.com/6oHuH6kq6s
— ANI (@ANI) January 14, 2022