روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ داعش کے جنگجو خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔
روسی صدر کا کہناتھا کہ افغانستان سے 2 ہزار کے قریب خطرناک داعش کے جنگجو روس سمیت سابق سویت یونین ممالک میں داخل ہوکر دہشت گردی کی کارروائی کرسکتے ہیں۔
روسی صدرپیوٹن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام اور عراق سے تعلق رکھنے والے 2 ہزار کے قریب داعش کے خطرناک جنگجو شمالی افغانستان سے فرار ہوچکے ہیں۔ یہ جنگجو پناہ گزینوں کے بھیس میں سابق سویت یونین کے ممالک میں داخل ہوکر دہشت گردی کی کارروائی کرسکتے ہیں۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے سابق سویت یونین سے آزاد ہونے والے ممالک کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب میں داعش جنگجوؤں کو خطے کے امن کیلئے خطرہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس خطرے سے نمٹنے کیلئےسابق سویت یونین کے ممالک کے سربراہان کو تجویز دی ہے کہ آپس میں روابط میں اضافے اور انٹیلی جنس شیئرنگ کا ازسر نو نیٹ ورک بنایا جائے۔