کوک اسٹوڈیو کے گانے تو جھوم کی دھوم، بھارتی گلوکار بھی نصیبو لال کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

19  جنوری‬‮  2022

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے پہلے گانے تو جھوم کو پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

بھارت کے معروف پنجابی لوک گلوکار ہنس راج نے یہ گانا سن کر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ نصیبولال کی بہت تعریف کر رہے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ہنس راج کا کہنا تھا کہ میں ایک گلوکارہ کا بہت بڑا مداح بن گیا ہوں، میڈم نور جہاں کے بعد ایک نمایاں آواز سامنے آئی، اور دنیا بھر پر چھا گئی۔ وہ نصیباں والی نصیبو لال ہے، وہ واحد فنکارہ ہیں، جو ورسٹائل ہیں، اور بے حد سریلی ہیں، ہم سب ان کے مداح ہیں۔

یاد رہے کہ کلام تو جھوم نصیبو لال اور عابدہ پروین نے گایا ہے،  جس کی دھن کو پاکستانی کمپوزر ذوالفقار جبار خان المعروف زلفی نے ترتیب دیا ہے، اس کلام اور گائیکی کو پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی یکساں طور پر پسند کیا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved