ٹینس اسٹار نواک جوکووچ ویکسین کمپنی ڈینش بائیو ٹیک فرم کے 80 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ ڈینش بائیو ٹیک فرم کے 80 فیصد شیئرز کے مالک ہیں جبکہ ڈینش بائیو ٹیک فرم کورونا وائرس سے بچاؤ کی میڈیکل ٹریٹمنٹ پر کام کررہی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق نوواک جوکووچ نے یہ سرمایہ کاری جون 2020 میں کی تھی۔
واضح رہے کہ سربین ٹینس اسٹار کو گذشتہ دنوں کورونا ویکسین نہ لگوانے کی بنیاد پر آسٹریلین اوپن میں شرکت سے روک دیا تھا جبکہ انہیں آسٹریلیا سے بھی ملک بدر کردیا گیا تھا۔
انہوں نے خود کو طبی بنیادوں پر ویکسین سے استشنی قرار دیا تھا جبکہ اجازت نہ ملنے پر انہوں نے عدالت سے بھی رجوع کیا لیکن انہیں کامیابی نہ مل سکی اور دونوں مرتبہ عدالت نے ان کی درخواستوں کو خارج کردیا جس کے بعد انہیں ملک بدر کیا گیا تھا۔